حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرکے مبالغہ آرائی ختم کرے نوازشریف
نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ سے بھی اتحاد کی گنجائش کو مسترد نہیں کیا۔
مسلم لیگ (ن) کےصدرمیاں نوازشریف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرکےمبالغہ آرائی کوختم کیا جائے۔
ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئےنواز شریف نےکہا کہ انہوں نے یونس حبیب سے کوئی پیسے نہیں لئیے بلکہ 1993 میں خیبر پختونخوا میں پیر صابر شاہ اور 2009 میں پنجاب میں شہباز شریف کی حکومت گرانے کے لئے کروڑوں روپے تقسیم کئےگئے تھے۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے صوبہ سندھ میں قوم پرستوں سمیت کئی جماعتوں سے اتحاد کیا ہے جب کہ مسلم لیگ فنکشنل سے بھی سیاسی اتحاد کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ سے بھی اتحاد کی گنجائش کو مسترد نہیں کیا۔
نواز شریف نے کہا کہ ملک کومسائل سے نکالنےکیلئےمضبوط حکومت کی ضرورت ہوگی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف نےآئین اورقانون کی بالادستی کی بات کی ہے۔