ویرات کوہلی اورانوشکا شرما میں دوری سے متعلق حیران کن انکشاف
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ویرات کوہلی سے فلم’’بمبئی ویلویٹ‘‘ کے لیے 40 کروڑ روپے لیے تھے۔
بھارتی مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی رومانوی کہانی کا اختتام 40 کروڑ روپے کی خطیر رقم کے باعث ہوا۔
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان طویل عرصہ معاشقہ جاری رہا جس کے بعد گزشتہ دنوں دونوں نے اختلافات کے باعث خاموشی سے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی جب کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ انوشکا کی جانب سے شادی میں جلدی نہ کرنے کو قرار دیا گیا تھا تاہم اب دونوں کی درمیان اختلافات کے بارے میں اہم انکشاف نے سب کو حیران کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان تنازعے کی وجہ شادی نہیں بلکہ اداکارہ کی محبت میں اندھے کرکٹر کی جانب سے فلم کے لیے دیئے گئے 40 کروڑروپے ہیں۔ انوشکا شرما کی قریبی دوست نے دونوں کے درمیان علیحدگی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ویرات کوہلی سے فلم''بمبئی ویلویٹ'' کے لیے 40 کروڑ روپے لیے تھے جب کہ فلم 120 کروڑ روپے کے خطیر بجٹ سے بنائی گئی جس میں اداکار رنبیر کپور، کرن جوہر اور انوشکا شرما نے مرکزی کردارادا کیا تھا تاہم فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی اور فلم نے مجموعی طور پر 25 کروڑ روپے کا ہی بزنس کیا۔ انوشکا شرما فلم کی ناکامی پر کافی مایوس تھیں تاہم جب ویرات کی جانب سے اداکارہ سے رقم واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو انوشکا نے اپنے محبوب سے علیحدگی کو ہی عافیت جانتے ہوئے کنارہ کشی اختیار کرلی۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم''سلطان'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردارادا کریں گی۔