کراچی میں عسکریت پسند گروپ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے ترجمان رینجرز

پرتشدد کارروائیوں پر اکسانے والے افراد کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک March 13, 2016
پرتشدد کارروائیوں پر اکسانے والے افراد کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ترجمان رینجرز فوٹو؛ فائل

HYDERABAD: ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کراچی میں چند دنوں سے ایک عسکریت پسند گروپ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے جو لوگوں کو پر تشدد کارروائیوں کی ترغیب بھی دے رہا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ چند دنوں سے ایک عسکریت پسند گروپ لوگوں کوپرتشدد کارروائیوں کی ترغیب دے رہا ہے جب کہ آج صبح رینجرزکی چیک پوسٹوں پر ہونے والے کریکر حملے اور الزامات اسی کی کڑی ہیں تاہم شہر میں پرتشدد کارروائیوں پر اکسانے والے افراد کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ عوام ملک دشمن عناصرکے جھانسے میں نہ آئیں اورایسےعناصر کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرنے والوں کوتحفظ فراہم کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں