انقرہ کار بم دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 37 ہوگئی

دھماکا اتا ترک بلیورڈ پر بس اسٹیشن کے قریب ہوا جہاں بارود سے بھری کار کو اسٹیشن پر دھماکے سے اڑادیا گیا،حکام


ویب ڈیسک March 13, 2016
امریکی سفارت خانے نے 2 روز قبل انقرہ میں دہشت گرد حملوں کی وارننگ جاری کی تھی، خبر رساں ایجنسی فوٹو : اے ایف پی

ترکی کے دارالحکومت میں بس اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکے کے بعد ہلاک افراد کی تعداد 37 ہوگئی جب کہ 70 سے زائد زخمی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے علاقے قزیلے میں بس اسٹیشن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے تاہم زخمیوں میں سے 5 مزید افراد دوران علاج چل بسے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی۔ کار بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جو جل کر خاکستر ہوگئیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی۔

حکام کے مطابق دھماکا اتا ترک بلیورڈ پر بس اسٹیشن کے قریب ہوا جہاں بارود سے بھری کار کو اسٹیشن پر دھماکے سے اڑایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں جب کہ اطراف میں کئی سرکاری عمارتیں بھی واقع ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی سفارت خانے نے 2 روز قبل انقرہ میں دہشت گرد حملے کی وارننگ بھی جاری کی تھی جب کہ گزشتہ ماہ انقرہ میں ہونے والے دھماکے میں 28 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |