تھر کے کوئلے سے گیس بنارہے ہیں اور ڈیزل بھی بناسکتے ہیں ثمر مبارک مند

تھر میں کوئلے سے بجلی بنانے کا جو پروگرام شروع کیا اس سے اب 10میگاواٹ بجلی بنائی جا رہی ہے، ثمر مبارک مند


INP March 14, 2016
تھر میں کوئلے سے بجلی بنانے کا جو پروگرام شروع کیا اس سے اب 10میگاواٹ بجلی بنائی جا رہی ہے، ثمر مبارک مند فوٹو: فائل

پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ تھر کے کوئلے سے کول گیس بنا ئی جا رہی ہے کول ڈیزل بھی بنایا جا سکتا ہے۔

حکومت کول منصوبے کیلیے 10ارب روپے فنڈز دینے کی یقین دہانی کروائی مگر صرف 3ارب ملے ہیں اور لگتا ہے حکومت بجلی کی بحران کے حل میں سنجید ہ نہیں، کوئلے سے 4روپے فی یونٹ تک سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ تھر کا کوئلہ پاکستان کیلیے کسی نعمت سے کم نہیں اور اگرحکومت وہاں سنجیدگی کے ساتھ غیر ملکی کمپنیوں کو کام کرنے کیلیے لائے تو زمین کے اندر ہی کوئلے سے بجلی، گیس اور ڈیزل کے علاوہ پٹرول کا متبادل بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تھر میں کوئلے سے بجلی بنانے کا جو پروگرام شروع کیا اس سے اب 10میگاواٹ بجلی بنائی جا رہی ہے کیونکہ ہمیں فنڈز کی بہت زیادہ کمی ہے اور ملازمین کو تنخواہیں دینے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران 10ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کروائی مگر ابھی تک صرف تین ارب روپے ملے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں