ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ بنگلادیش کیخلاف کھیلے گا

کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔


ویب ڈیسک March 14, 2016
کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ فوٹو:فائل

گرین شرٹس کو ایشیا کپ میں شکست کا بدلا لینے کا ایک موقع مل گیا اور 16 مارچ کو پاکستان اپنا پہلا میچ بنگال ٹائیگرز کے خلاف کھیلے گا۔

بنگلادیش نے عمان کو شکست دے کر سپر 10 مرحلے کے لئے کوالفیائی کرلیا جب کہ سپر 10 مرحلے کے مقابلے 15 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے شروع ہوں گے اور پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ بنگلادیش کے خلاف 16 مارچ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔

پاکستان کے پاس بھرپور بولنگ کے علاوہ مناسب بیٹنگ بھی ہے ، بولنگ کے شعبے میں گرین شرٹس کے پاس برق رفتارمحمد عامر، طویل القامت محمد عرفان، فاسٹ بولر وہاب ریاض، انور علی جب کہ اسپن بولنگ کے شعبے میں محمد نواز، عماد وسیم، شعیب ملک اور کپتان شاہد آفریدی بھی کمال دکھا سکتے ہیں۔ بیٹنگ کے شعبے میں گرین شرٹس کو احمد شہزاد، شرجیل خان، محمد حفیظ،عمر اکمل، سرفرازاحمد اورخالد لطیف کی خدمات حاصل ہیں۔

بنگلادیش بھی ان دنوں فارم میں ہے اور ایشیا کپ میں پاکستان کو شکست دے کر کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہیں، بیٹنگ کے شعبے میں بنگال ٹائیگرز کو تمیم اقبال، سومیا سرکار،صابر رحمان، عمرالقیس،ناصر حسین، محمد اللہ، مشفق الرحیم اور آل راؤنڈر شکیب الحسن کی خدمات حاصل ہیں جب کہ بولنگ کے شعبے میں کپتان مشرفی مرتضیٰ، مستفض الرحمان، تسکین احمد،الامین حسین، ابو حیدر اور صابر رحمان شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |