دلشان کی کمر سری لنکن بیٹنگ کا بوجھ اٹھا کر تھک گئی
کیویز کیخلاف بقیہ دونوں ون ڈے میچز سے باہر، ٹیسٹ اسکواڈ میں نئے اسپنر کوشل شامل۔
تلکارتنے دلشان کی کمر سری لنکن بیٹنگ کا بوجھ اٹھا کرتھک گئی،اوپنر نیوزی لینڈ کیخلاف بقیہ دونوں ون ڈے میچز سے باہر ہوگئے۔
ان کی جگہ دنیش چندیمل کو آزمائے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سلیکٹرز نے دو ٹیسٹ کی سیریز کے15 رکنی اسکواڈ میں نئے اسپنر تھارندو کوشل کو شامل کر لیا، منتخب پلیئرز میں دلشان بھی موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دلشان نے منگل کو تیسرے ون ڈے میں ناقابل شکست سنچری بنا کر میزبان کو کیویز کیخلاف سیریز میں 2-0 سے سبقت دلائی تھی مگر اب وہ انجرڈ ہو گئے،ٹیم منیجر چیراتھ سینانائیکے نے میڈیا کو بتایا کہ اوپنر پالے کیلی میں تیسرے میچ سے قبل وارم اپ سیشن میں کمر کے نچلے حصے میں تکلیف کا شکار ہوئے، اس کے باوجود انھوں نے درد کش انجیکشنز لگوا کر بیٹنگ کی،اب وہ بقیہ دونوں میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
ہفتے اور پیر کو شیڈول ون ڈے مقابلوں میں دنیش چندیمل کی شرکت کا امکان ہے،اسکواڈ کے دیگر پلیئرز کو برقرار رکھا گیا ہے، یاد رہے پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ دریں اثنا سری لنکن سلیکٹرز نے ٹیسٹ سیریز کا 15 رکنی اسکواڈ بھی منتخب کر لیا،اس میں 19 سالہ تھارندو کوشل بھی شامل ہیں، انھوں نے اب تک کسی فرسٹ کلاس میچ میں بھی حصہ نہیں لیا ہے، وہ رنگانا ہیراتھ اور سورج رندیو کے ساتھ اسپن اٹیک کا حصہ بنے، کوشل ون ڈے ٹیم میں بھی شامل ہیں مگر اب تک کے تینوں میچز میں نہیں کھلایا گیا، ٹیسٹ اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، مہیلا جے وردنے (کپتان) انجیلو میتھیوز، دلشان، تھارنگا پراناوتانا، کمار سنگاکارا، تھیلان سماراویرا، پرسنا جے وردنے، تھارندو کوشل، سورج رندیو، رنگانا ہیراتھ، دنیش چندیمل، نوان کولاسیکرا، چھناکا ویلیگیدرا، شامندا ایرنگا اور دھمیکا پرساد۔ پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک گال جبکہ دوسرا25 سے 29 نومبر تک کولمبو میں کھیلاجائے گا۔