اسٹیٹ بینک پولٹری میں سرمایہ کاری کے لیے تعاون کرے گا

ایس بی پی کے تعاون سے آگہی سیشن میں کمرشل بینکس، پولٹری میڈیسن فرمز اور فارمرز کی شرکت


APP March 14, 2016
ایس بی پی کے تعاون سے آگہی سیشن میں کمرشل بینکس، پولٹری میڈیسن فرمز اور فارمرز کی شرکت۔ فوٹو: فائل

پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی میںپولٹری سیکٹر میں سرمایہ کاری سے متعلق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے شعبہ ڈیولپمنٹ فنانس سپورٹ ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے ایک آگہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹیٹ بینک کے چیف منیجر محمد تنویرالاسلام کے علاوہ فیصل بینک، الائیڈ بینک، خوشحالی بینک، یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک، بینک الحبیب کے نمائندگان کے علاوہ پولٹری میڈیسن کمپنیوں کے مالکان اور پولٹری فارمنگ سے منسلک خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈاکٹر عبدالرحمن ڈائریکٹرپولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی نے شرکا سے اپنے کلیدی خطاب میں پولٹری سیکٹر کی کارکردگی اور شعبہ مرغبانی میں ادارے کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور پولٹری سیکٹر میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پر زور دیا اور واضح کیا کہ پولٹری فارمرز کو درپیش مالی وسائل کی دستیابی کے لیے بینک اور پولٹری فارمرز کے درمیان گفت وشنید کے ذریعے سے باہمی شکوک و شبہات اور مسائل کا حل نکالاجاسکتا ہے جس سے بینکوں کا سرمایہ محفوظ رہے گا اور فارمرز اپنے کاروبار کو جدید خطوط پر استوار کرسکیں گے۔ انہوں نے مائیکروفنانس سپورٹ کے ذریعے دیہی سطح پر خواتین کو مالی طور پر مستحکم کرنے اور دیہی مرغبانی جیسے قابل عمل کاروبار میں سرمایہ کاری کے لیے ترجیحات پر زور دیا تاکہ ملک میں ترقی و خوشحالی لائی جاسکے۔

اسٹیٹ بینک کے چیف مینجر محمد تنویرالاسلام نے پولٹری سیکٹر میں بینک کی سرمایہ کاری پالیسی اور پولٹری فارمرز کو دی جانے والی مراعات پرسیرحاصل گفتگوکی اور شعبہ مرغبانی میں سرمایہ کاری کے خواہش مند حضرات کو تمام شیڈولڈ مالیاتی اداروں کی طرف سے ہر ممکن مالی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس سلسلے میں ہر طرح کی مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کرنے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر موجوددیگر بینک نمائندگان نے پولٹری فارمرزکی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے جس سے پولٹری فارمرز کو قرضہ جات کے حصول میں درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے مفید معلومات، معاونت اور آگہی حاصل ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |