پریزیڈنٹ ٹرافی وہاب کی تباہ کن بولنگ اسٹیٹ بینک کو فالو آن
نیشنل بینک کے فاسٹ بولر 7 وکٹیں لے اڑے۔
پریذیڈنٹ ٹرافی میں وہاب ریاض کی تباہ کن بولنگ نے اسٹیٹ بینک کو فالوآن پر مجبور کردیا۔
نیشنل بینک کے فاسٹ بولر7 وکٹیں لے اڑے، 136 پر ڈھیر ہونے کے بعد بینک کی ٹیم دوسری باری میں بھی 28 پر 3وکٹیں کھوبیٹھی۔ یوبی ایل کیخلاف سوئی ناردرن نے محمد حفیظ اور مصباح کی سنچریوں کی بدولت 5وکٹ پر 428 کا پہاڑ جیسا مجموعہ ترتیب دے دیا، ٹی 20 کپتان 193اور مصباح109رنز بناکر پویلین واپس ہوئے،علی وقاص(95) نروس نائنٹیز کا شکار بنے، حبیب بینک نے پہلی اننگز میں ناکامی کا ازالہ کرتے ہوئے دوسری باری میں ایک وکٹ پر 105رنز بنالیے،کے آر ایل کو ملنے والی 92رنز کی سبقت ختم ہوگئی۔ پی آئی اے کے خلاف زرعی ترقیاتی بینک نے دوسری اننگز میں 16رنز بناکر مجموعی سبقت 76رنز کرلی، ایئرلائنز کی ٹیم جوابی اننگز میں 152 پر ہمت ہارگئی۔
محمد خلیل نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، شعیب ملک 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون چھٹے رائونڈ کے دوسرے دن وہاب ریاض کی تباہ کن بولنگ نے اسٹیٹ بینک کی بیٹنگ تباہ کر دی،فاسٹ بولر نے 29رنز کے عوض 7 پلیئرز کو آئوٹ کیا، 136 پر ڈھیر ہونے کے بعد بینک کی ٹیم دوسری باری میں بھی 28 پر 3 وکٹیں گنوا چکی، محتشم علی 13 پر ناٹ آئوٹ ہیں، حماد اعظم نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، نیشنل بینک نے پہلی اننگز میں 304 کا مجموعہ ترتیب دیا، اننگز کی خفت سے بچنے کے لیے حریف ٹیم کو ابھی مزید140 رنز درکار ہیں۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں یوبی ایل کیخلاف سوئی ناردرن نے محمد حفیظ اور مصباح کی سنچریوں سے تقویت پاتے ہوئے 5 وکٹ پر 428 کا پہاڑ جیسا مجموعہ ترتیب دے دیا۔
قومی ٹی 20 کپتان محض 7 رنز کی کمی سے ڈبل سنچری مکمل نہیں کرپائے، انھوں نے 301 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 193 کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 32 چوکے بھی شامل رہے،علی وقاص95رنز بناکر نروس نائنٹیز کا شکار بنے، حفیظ اور ان کے درمیان تیسری وکٹ کیلیے 196کی شراکت ہوئی،، دونوں تجربہ کار پلیئرز نے وکٹ کے چاروں اطراف عمدہ اسٹروکس کھیلتے ہوئے چوتھی وکٹ کیلیے 218رنز کی شراکت بناکر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنایا،دونوں یکے بعد دیگر رومان رئیس کا شکار بن گئے، مصباح نے 109رنز بنانے کیلیے 177 گیندوں کا سامنا کیا، شبیراحمد اور رومان رئیس نے 2،2 وکٹیں لیں۔ حبیب بینک نے پہلی اننگز میں ناکامی کا ازالہ کرتے ہوئے دوسری باری میں ایک وکٹ پر 105رنز بنالیے، عمران فرحت 51 اور احمد شہزاد 32 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
اس سے قبل کے آر ایل کی ٹیم پہلی باری میں253رنز بناکر92رنز کی سبقت لینے میں کامیاب ہوئی، احسان عادل نے 58رنز کے عوض 6وکٹیں لے کر بینک کی ٹیم کوبڑے خسارے میں جانے سے بچایا، نوید یاسین40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم پر پورٹ قاسم کو 215 تک محدود کرنے والی واپڈاکی ٹیم نے جوابی اننگز میں 9وکٹ پر 269رنز جوڑ لیے، علی عظمت 61، شعیب مقصود58، ذوالفقار بابر37 اور محمد ایوب36رنز بنانے میں کامیاب رہے، تنویر احمد، احمد جمال اور اعظم حسین نے 2،2 وکٹیں لیں۔اسلام آباد کے ڈائمنڈ کلب گرائونڈ پر پی آئی اے کے خلاف زرعی ترقیاتی بینک نے دوسری باری میں16رنز بناکر اپنی مجموعی سبقت 76رنز کرلی، ایئرلائنز کی ٹیم جوابی اننگز میں 152 پر ہمت ہارگئی، محمد خلیل نے 62رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، شعیب ملک 3رنز کے مہمان ثابت ہوئے، جان نثارخان کے 28رنز سب سے زیادہ رہے، سہیل تنویر نے 3 اور ریحان ریاض نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، اس سے قبل زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم پہلی باری میں 212 پر آئوٹ ہوئی، حارث سہیل نے گذشتہ دن کے انفرادی اسکور 103 میں 17رنز کا اضافہ ممکن بنایا۔