دبئی انٹرنیشنل اسنوکر محمد آصف فائنل میں پہنچ گئے

پاکستانی کیوئسٹ نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کے اینڈی لی کو شکست دی۔


Sports Desk November 10, 2012
پاکستانی کیوئسٹ نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کے اینڈی لی کو شکست دی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے نمبرون اسنوکر پلیئر محمد آصف دبئی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے، انھوں نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کے اینڈی لی کو شکست دی۔

9 فریمز پر مشتمل مقابلے کے پانچوں ابتدائی سیٹ جیت کر آصف نے حریف کی چھٹی کردی، ان کی فتح کا اسکور 52-38، 87-4، 119-0، 64-9 اور40-17 رہا، 9 فریمز کے فیصلہ کن معرکے میں ان کا سامنا تھائی لینڈ کے نوپون سیناگاکھام سے ہوگا۔ نمائندہ ''ایکسپریس'' نبیل ہاشمی سے بات چیت کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ اگر پی ایس بی ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے گرانٹ جاری نہیں کرتی تودبئی میں حاصل کردہ میری فتوحات بے معنی ہوجائیں گی۔

ورلڈ ایونٹ بلغاریہ میں شیڈول ہے، جس کیلیے پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے7 لاکھ روپے گرانٹ کی درخواست کررکھی ہے،آصف نے کہا کہ دبئی ایونٹ میں شرکت کا بنیادی مقصد ورلڈ چیمپئن شپ کیلیے بہترین تیاریاں کرنا ہی تھا، اگر مجھے میگا ایونٹ میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا تو میں یہاں ملنے والے اعتماد کا استعمال کیسے کرپائوں گا؟ ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کیلیے آصف کے ساتھ اسجد اقبال کومنتخب کیاگیاہے،انھوں نے کہاکہ اگر مجھے بلغاریہ میں کھیلنے کا موقع ملا تو ملک کے لیے ٹائٹل جیت کر لانے کی کوشش کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں