پیپلزپارٹی کے لئے قربانیاں دیں لیکن قدر نہیں کی گئی مخدوم جمیل الزماں

سروری جماعت کے بہتر مستقبل کے لئے اگر مشکل فیصلے بھی کرنا پڑے تو اسے کر گزریں گے،رہنما پیپلزپارٹی

سروری جماعت کے بہتر مستقبل کے لئے اگر مشکل فیصلے بھی کرنا پڑے تو اسے کر گزریں گے،رہنما پیپلزپارٹی۔ فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے صاحبزادے مخدوم جمیل الزماں نے اپنی جماعت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے لئے قربانیاں دیں لیکن اس کی قدر نہیں کی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مخدوم جمیل الزماں کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو حاصل مینڈیٹ سروری جماعت کی وجہ سے ہے جب کہ مخدوم خاندان نے پیپلزپارٹی کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں لیکن اس کی قدر نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سروری جماعت کے بہتر مستقبل کے لئے اگر مشکل فیصلے بھی کرنا پڑے تو اسے کر گزریں گے۔
Load Next Story