زرداری رحمن ملک کے ذریعے ’’معافی‘‘ مانگ رہے ہیں شیخ رشید

جب تک ایم کیوایم کے قائد ہیں ایم کیوایم کے لیے کوئی بڑ ا خطر ہ نہیں ہوگا، شیخ رشید


INP March 14, 2016
جب تک ایم کیوایم کے قائد ہیں ایم کیوایم کے لیے کوئی بڑ ا خطر ہ نہیں ہوگا، شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

KARACHI: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری اب رحمن ملک کے ذریعے ''معافی ''مانگ رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں صرف چور اور ڈاکو ہی جمہو ریت کا دفاع کر رہے ہیں، (ن) لیگ کسی صورت بھی پنجاب میں رینجرز کو نہیں آنے دیں گی۔ اپریل میں پاکستان کی سیاست تبدیل ہو سکتی ہے' پاکستان میں سیاست کا دوسرا نام ہی ڈپلو میسی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا سب کچھ ڈاکٹر عاصم کے پاس نہیں ان کے اور بھی بہت لوگ فر نٹ مین ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ آصف زرداری کو اگر معافی نہیں ملے گی تو ان کی رواں سال کے آخر سے پہلے پاکستانی واپسی کا کوئی امکان نہیں وہ آج کل رحمن ملک کے ذریعے ''معافی'' مانگنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر مجھے معاملہ حل ہوتا نظر نہیں آرہا۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست ان کے قائد کی مرہون منت ہے اور جب تک ایم کیوایم کے قائد ہیں ایم کیوایم کے لیے کوئی بڑ ا خطر ہ نہیں ہوگا مگر مصطفی کمال کے ساتھ اور لوگ ضرور آجائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب میں ہر صورت کر پشن کر نیوالوں کو بچانا چاہتے ہیں اور صرف باتیں کی جا رہی ہیں، عملی طور پر (ن) لیگ کسی صورت بھی پنجاب میں رینجرز کو نہیں آنے دیں گی کیونکہ ان کو احتساب سے خطرہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں