برطانوی نژاد پاکستانی شہری کے ہاں ایک تاریخ پر 3 بچوں کی پیدائش
نعیم سلیمی کا گنیز بک سے رابطہ، انتظامیہ نے ریکارڈ درج کرنے سے معذرت کر لی
لاہور کے شہری کے ہاں انوکھا واقعہ رونما ہوا ہے، مسلسل 3 سال ایک ہی تاریخ پر 3 بچوں کی پیدائش نے حیران کر دیا۔
پاکستانی نژاد برطانوی شہری نعیم سلیمی نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کر لیا، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے پاکستانی نژاد شہری کا ریکارڈ درج کرنے سے معذرت کر لی، لاہور سے تعلق رکھنے والے نعیم سلیمی کے ہاں مسلسل 3 سال ایک ہی تاریخ یعنی 25 نومبر 2012، 25 نومبر 2013 اور 25 نومبر 2014 کو لندن میں بچے پیدا ہوئے تھے۔
نعیم سلیمی نے اپنے تینوں بچوں کی پیدائش کے ریکارڈ گنیز بک میں شامل کرنے کے لیے انتظامیہ سے درخواست کی تھی مگر گنیز بک انتظامیہ نے انکار کر دیا، اس سلسلے میں گنیز بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلسل 3 سال ایک ہی تاریخ کو بچے پیدا کرنا کوئی ریکارڈ نہیں اور نہ ہی ایسے ریکارڈ کی کوئی کیٹگری ہے۔