بازیابی کے بعد 350 روپے کا کھانا کہیں نہیں کھایا شہباز تاثیر

یہ وضاحت کرنے کی ضرورت ہے کہ میں نے پہلا کھانا نہاری کھائی تھی، شہباز تاثیر کا ٹوئٹ


ویب ڈیسک March 14, 2016
یہ وضاحت کرنے کی ضرورت ہے کہ میں نے پہلا کھانا نہاری کھائی تھی، شہباز تاثیر کا ٹوئٹ۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے ساڑھے 4 سال بعد بازیاب ہونے والے بیٹے شہباز تاثیر کا کہنا ہے کہ یہ وضاحت کرنے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے بازیاب کے بعد 350 روپے کا کھانا کہیں بیٹھ کر نہیں کھایا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کچلاک سے بازیاب ہونے والے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر نے ان اطلاعات کو رد کیا ہے کہ انہوں نے بازیاب کے بعد ساڑھے تین سو روپے کا کوئی کھانا کھایا جب کہ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بازیابی کے بعد پہلی بار نہاری کھائی تھی جب کہ کچلاک کے ہوٹل مالک نے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز تاثیر ان کے ہوٹل میں آئے اور انہوں نے روش کھایا اور 350 روپے کا بل ادا کرنے کے بعد وہاں سے چلے گئے۔

https://twitter.com/ShahbazTaseer/status/709192651128627200

واضح رہے کہ شہباز تاثیر کی بازیابی کے حوالے سے آئی جی بلوچستان کا کہنا تھا کہ شہباز تاثیر کو سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران بازیاب کرایا جب کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی کہنا تھا کہ سابق گورنر پنجاب کے بیٹے کو انٹیلی جنس کارروائی میں بازیاب کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں