متنازع بیان دینے پر شاہد آفریدی کو لیگل نوٹس جاری

شاہد آفریدی کا بیان پاکستان سے غداری ہے، قومی ٹیم کے کپتان اپنے بیان کی وضاحت کریں، نوٹس میں مطالبہ


ویب ڈیسک March 14, 2016
آفریدی نے کہا تھا کہ بھارت میں جتنا پیار ملا، اتنا پیار تو پاکستان میں بھی نہیں ملا۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے شہر کولکتہ میں متنازع بیان دینے پر قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔

اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی جانب سے شاہد آفریدی کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں دیا گیا آفریدی کا بیان غداری ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیا پاکستان مخالف بیان دینا ہی کرکٹ ڈپلومیسی ہے، کیا بھارت سے کرکٹ نہیں کھیلیں گے تو پاکستان میں کرکٹ ختم ہو جائے گی؟ آفریدی اپنے بیان کی وضاحت کریں اور قوم سے معافی مانگیں۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں بھی شاہد آفریدی کے متنازع بیان کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورٹ کرکٹ بورڈ کو شاہد آفریدی کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے ایڈن گارڈن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں کرکٹ کھیلنے کا ہمیشہ بہت مزہ آّتا ہے، بھارت میں جتنا پیار ملا، اتنا پیار تو پاکستان میں بھی نہیں ملا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں