بھارت کا جنگی جنون زمین سے زمین پر مار کرنے والے بلیسٹک میزائل کا تجربہ

اگنی ون بلیسٹک میزائل 700 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


ویب ڈیسک March 14, 2016
اگنی ون بلیسٹک میزائل 700 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔۔ فوٹو: فائل

ایک طرف بھارت میں مذہبی انتہا پسندی عروج پر پہنچ چکی ہے تو دوسری جانب بھارت کا جنگی جنون ہے کہ ہر آنے والے والے دن کے ساتھ بڑھتا ہی جارہا ہے اور بھارت نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ میں عبدالکلام جزیرے پر واقع ٹیسٹ رینج میں مقامی طور پر تیار کئے گئے زمین سے زمین پر مار کرنے والے اگنی ون بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق جوہری ہتھاروں سے لیس بلیسٹک میزائل 700 کلو میٹر کا فاصلہ 9 منٹ اور 36 سیکنڈ میں طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ اس میں جدید ترین نیویگیشن سسٹم بھی نصب ہے۔ میزائل کا وزن 12000 کلو گرام ہے اور یہ ایک ہزار کلو گرام تک اضافی سامان ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مہلک ایٹمی آبدوزکی تیاریاں بھی آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں جب کہ بھارت نے رواں مالی سال کے لئے اپنے دفاعی بجٹ میں بھی 4.8 فیصد اضافہ کیا ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 30 ارب زیادہ یعنی 24 کھرب 90 ارب روپے ہو گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں