جان ابراہم نے بالی ووڈ میں اکشے کمار کو اپنا استاد مان لیا

اکشے کمار میرے ’’گورو‘‘ ہیں جنہوں نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے، جان ابراہم

جان ابراہم اور اکشے کمار نے جن فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے وہ تمام کی تمام کامیاب رہی ہیں فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے اداکاار جان ابراہم کہتے ہیں کہ اکشے کمار ان کے استاد ہیں جنہوں نے ہمیشہ ان کی مدد کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جان ابراہم نے اپنے ساتھ اکشے کمار کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے کمنٹ کیا کہ اکشے کمار ان کے استاد ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں ان کی مدد کی۔




جان ابراہم کی ٹوئٹ پر بالی ووڈ کے کھلاڑی کہاں خاموش رہتے ، انہوں نے بھی جواب میں جان ابراہم کو اپنا بھائی کہتے ہوئے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ جان ابراہم اور اکشے کمار نے جن فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے وہ تمام کی تمام کامیاب رہی ہیں۔
Load Next Story