متحدہ عرب امارات کا جنگی طیارہ یمن میں لاپتہ

طیارے کو عدن کے ضلع منصورہ میں پہاڑی کے قریب تباہ ہوتے دیکھا گیا، سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک March 14, 2016
عرب ممالک کے اتحاد نے گزشتہ برس حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی شروع کی تھی. فوٹو: فائل

یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف بر سر پیکار متحدہ عرب امارات کا جنگی طیارہ لا پتہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرکاری ویب سائٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمڈ فورسز کی سپریم کمانڈ نے جنگی طیارے کے یمن میں لا پتہ ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم یو اے ای کی جانب سے طیارے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فورسز اور باغیوں کے درمیان لڑائی کے بعد فضائی کارروائی کے دوران ایک طیارے کو عدن کے ضلع منصورہ میں پہاڑی کے قریب تباہ ہوتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں عرب ممالک کے اتحاد نے گزشتہ برس مارچ میں یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی شروع کی تھی جس میں اب تک القاعدہ کے عسکریت پسندوں سمیت 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔