یوم پاکستان 23 مارچ کو پارٹی کے نام کا اعلان کریں گے مصطفیٰ کمال

ہمارا ایجنڈاصرف کام کام اورکام ہے جو ہم پہلے ہی بتاچکےہیں جب کہ ہم سازش اورمنصوبہ بندی کےساتھ نہیں آئے، سابق سٹی ناظم


ویب ڈیسک March 14, 2016
لوگ اپنی مرضی اور خوشی سے ہمارے ساتھ مل رہے ہیں، سابق سٹی ناظم - فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے منحرف رہنما اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے نام کا اعلان 23 مارچ کو کریں گے ۔

کراچی میں کمال ہاؤس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے منحرف رہنما اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی آکر ایم کیو ایم کے کسی رہنما سے رابطہ نہیں کیا ، ہم چاہتے تو پہلے دن ہی 15 لوگ یہاں بٹھاسکتے تھے لیکن صرف 2 لوگ یہاں آئے اور اب لوگ اپنی مرضی اور خوشی سے ہمارے ساتھ مل رہے ہیں، ہماری ان کاوشوں سے اگر ایک انسان کی بھی جان بچ گئی تو ہم سمجھیں گے ہمارا مقصد پورا ہوگیا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے 23 مارچ کو اپنی پارٹی کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایجنڈا صرف کام کام اور کام ہے جو ہم پہلے ہی بتاچکے ہیں جب کہ ہم سازش اورمنصوبہ بندی کےساتھ نہیں آئے، لوگوں کوکہہ رہا ہوں اگرمسئلہ ہے تو ہمارے پاس بھی مت آؤ۔

واضح رہے رضا ہارون بھی ایم کیو ایم چھوڑ کر مصطفیٰ کمال کے قافلے میں شامل ہوگئے یوں منحرف رہنماؤں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں