میٹھے پانی کے ذخائر میںکمی ہورہی ہےایم ڈی واٹربورڈ

قدرتی آفات اور موسمی تبدیلیاں اہم وجہ ہیں،مصباح الدین فرید کا ورکشاپ سے خطاب


ایکسپریس July 20, 2012
قدرتی آفات اور موسمی تبدیلیاں اہم وجہ ہیں،مصباح الدین فرید کا ورکشاپ سے خطاب, فوٹو ایکسپریس

منیجنگ ڈائریکٹرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مصباح الدین فرید نے کہا ہے کہ قدرتی آفات اور موسمی تبدیلیوں کے نتیجے میں پینے کے صاف میٹھے پانی کے ذخائر میں تشویشناک حد تک کمی ہورہی ہے،اس صورتحال سے جنگی بنیادوں پرنمٹنے کی ضرورت ہے،

یہ بات انھوں نے واٹر اینڈ سینیٹیشن پروگرام کے تحت مقامی ہوٹل میں موسمی تبدیلیوںکے اثرات پر منعقدہ ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر واٹر اینڈ سینیٹیشن پروگرام برائے سائوتھ ایشیا کے کنٹری منیجر فرحان سمیع، کنسلٹنٹ ڈبلیو ایس پی فر حان انور کے علاوہ واٹربورڈ کے تمام ڈی ایم ڈ یز،

چیف انجینئرزاور میگا پروجیکٹ سے وابستہ سینئر انجینئرز وافسران بھی موجود تھے،ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ کراچی میں ایشیا کاسرفیس واٹر اور سیوریج کا سب سے بڑاپمپنگ نظام کام کررہا ہے اور ضروریات کو بڑی حدتک پورا کیاجارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں