ایم کیوایم والے دوسروں کا غصہ ہم پر نکال رہے ہیں قائم علی شاہ

ہماری ایم کیو ایم کے ساتھ کوئی ناراضی نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک March 14, 2016
ہماری ایم کیو ایم کے ساتھ کوئی ناراضی نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ ، فوٹو؛ فائل

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ہماری کوئی ناراضی نہیں وہ دسروں کا غصہ ہم پر نکال رہے ہیں۔

کراچی میں میرہزار خان بجارانی کی رہائش گا ہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ہماری ایم کیو ایم کے ساتھ کوئی ناراضی نہیں، اگر ان کی ہمارے ساتھ کوئی ناراضی ہے تو اس بات کا علم نہیں لیکن ایم کیو ایم والے دوسروں کا غصہ ہم پر نکال رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کے بارے میں کچھ بھی نہ کہنا بہتر ہے جب کہ گورنر سندھ عشرت العباد بھی وفاق کے نمائندے ہیں اگر وہ کراچی کے حوالے سے دلچسپی لے رہے ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔

سابق صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی پوری طرح منظم اور متحد ہے اور آپس میں بھی کوئی اختلافات نہیں، میر ہزار خان ہمارے دیرینہ ساتھی ہیں اگر ان کی جانب سے کوئی شکوہ ہوا تو اسے دور کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔