عراق میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں 47 اہلکار ہلاک 40 زخمی

خودکش حملے میں 22 اور کار بم دھماکے میں 25  فوجی ہلاک ہوئے، سرکاری ترجمان


ویب ڈیسک March 14, 2016
خودکش حملے میں 22 اور کار بم دھماکے میں 25  فوجی ہلاک ہوئے، سرکاری ترجمان، فوٹو؛ فائل

عراقی شہر رمادی میں سیکیورٹی فورسز پر 2 مختلف حملوں میں 47 فوجی اہلکار ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی صوبے انبار کے شہر رمادی میں 2 خودکش حملوں میں اب تک 47 فوجی اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ عراق کے سرکاری ترجمان کے مطابق پہلا خودکش حملہ زنکراہ ٹاؤن کے قریب ایک دیہات میں واقع فوجی ہیڈ کواٹر پر کیا گیا جب کہ اس سے ملحقہ بیرکوں میں بھی حملے کیے گئے جس میں 22 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حکام کےمطابق دوسرا کار بم دھماکا ابو تیبان میں عراقی سیکورٹی فورسز پر کیا گیا جس میں 25 فوجی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں عراقی فوج کی جانب سے رمادی شہر کو شدت پسند تنظیم داعش سے خالی کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔