بھارت میں اپنے ملک کی طرف سے مثبت بیان دیا جس کا غلط مطلب لیا گیا شاہد آفریدی

میں نے کہنے کی کوشش کی تھی کہ بھارت میں کرکٹ کو بہت عزت ملتی ہے، قومی کپتان


ویب ڈیسک March 14, 2016
میں نے کہنے کی کوشش کی تھی کہ بھارت میں کرکٹ کو بہت عزت ملتی ہے، قومی کپتان، فوٹو؛ فائل

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت میں دیئے گئے میرے بیان کو غلط انداز میں سمجھا گیا جب کہ میں نے اپنے ملک کی طرف سے ایک مثبت بیان دیا تھا جس کا غلط مطلب لیا گیا۔

قومی کرکٹر اور ٹی ٹوئنی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارتیوں کی محبت سے متعلق بیان کو غلط انداز میں سمجھا گیا جب کہ میں نے کہنے کی کوشش کی تھی کہ یہاں کرکٹ کو بہت عزت ملتی ہے کیونکہ بھارت میں کرکٹ کی پوجاکی جاتی ہےاس لیے کہا کہ یہاں بہت پیارملتا ہے تاہم میرا مقصد مثبت بات تھی لیکن جومنفی سوچے گا اسے میری بات غلط لگے گی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے ملک کی طرف سے ایک مثبت بیان دیا تھا جس کا غلط مطلب لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستانی ہوں اور میری پہچان پاکستان ہے جب کہ عمران خان، وسیم اکرم اور انضمام الحق بھی کہیں گے کہ بھارت میں بہت عزت ملتی ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے ایڈن گارڈن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں کرکٹ کھیلنے کا ہمیشہ بہت مزہ آتا ہے، بھارت میں جتنا پیار ملا، اتنا پیار تو پاکستان میں بھی نہیں ملا جسر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔