کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ترجمان رینجرز
ہلاک دہشت گرد کراچی میں بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ترجمان
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ مقابلے میں ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے اہلکاروں فائرنگ کردی جس پر رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور اس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد کراچی میں بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے شبے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔