صدرولادی میر پیوٹن کا شام سے روسی افواج واپس بلانے کا اعلان

شام میں افواج کو رکھنے کے مطلوبہ مقاصد حاصل کرلیے گئے ہیں، روسی صدر


ویب ڈیسک March 14, 2016
شام میں افواج کو رکھنے کے مطلوبہ مقاصد حاصل کرلیے گئے ہیں، روسی صدر، فوٹو؛ فائل

KARACHI: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شام سے اپنی افواج کو واپس بلانے کا حکم دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شام میں لڑائی میں مصروف اپنی افواج کو واپس بلانے کا اعلان کردیا ہے اور کل سے ہی شام سے افواج کے انخلا کا حکم دیا ہے جس کے بعد روسی افواج کا انخلا کل سے ہی شروع کیا جائے گا جب کہ روس کی جانب سے شام میں جاری بحری اور فضائی بیس آپریشن جاری رہے گا۔

روسی صدر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شام میں افواج کو رکھنے کے مطلوبہ مقاصد حاصل کرلیے گئے ہیں اسی وجہ سے وزارت دفاع کو حکم دیا ہے کہ کل سے روسی افواج کا شام سے انخلا شروع کردیا جائے جب کہ افواج کی واپسی کا فیصلہ شامی صدر سے اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روسی افواج نے30 ستمبر 2015 سے شام میں ہونے والی خانہ جنگی کے باعث اپنی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔