کسٹمز نے قیمتی موبائل فونزکی اسمگلنگ ناکام بنادی

بیگوں میں950 قیمتی موبائل سیٹس موجود ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے کی ہے


Business Reporter March 15, 2016
بیگوں میں950 قیمتی موبائل سیٹس موجود ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے کی ہے فوٹو: فائل

QUETTA: پاکستان کسٹمز پریونٹیو کلکٹریٹ نے جناح ٹرمینل کراچی نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت پیر کی صبح ایک اورکامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملک میںکروڑوں روپے مالیت کے950 موبائل فونزکی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ چیف کلکٹر کسٹمز ساؤتھ انفورسمنٹ زاہدکھوکھر کی ہدایت پرجناح ٹرمینل میں بین الاقوامی آمد پر تعینات ڈپٹی کلکٹرکسٹمزپریونٹیوامجدامان لغاری نے کھیپ کے ذریعے قیمتی الیکٹرونکس مصنوعات کی اسمگلنگ پر قابوپانے کے لیے اپنا خفیہ نیٹ ورک متحرک کیا ہوا ہے جوبیرون ملک سے ہی اسمگل ہونے والی کھیپ اور کھیپی کے بارے بروقت معلومات فراہم کرتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز کو یہ اطلاع ملی تھی کہ دبئی سے کسی بھی فلائٹ سے قیمتی موبائل فونز کی بڑی تعداد اسمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر انہوں نے اپنی نگرانی میں متعلقہ عملے کو ہائی الرٹ اور بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی جانچ پڑتال سخت کردی تھی۔

گزشتہ روز جب غیرملکی ایئرلائن ایمرٹس کی دبئی سے آنے والی پرواز ای کے618 کے ذریعے 4 بیگ لائے گئے لیکن کسٹم حکام کی سخت جانچ پڑتال کو دیکھتے ہوئے ان بیگوں کے مالک غائب ہوگئے بعد ازاں جب کسٹم حکام نے ان بیگوں کی جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا ان بیگوں میں950 قیمتی موبائل سیٹس موجود ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے کی ہے۔ کسٹمز حکام نے ان چاروں بیگوں کوقبضے میں لیتے ہوئے متعلقہ ایئرلائنزسے رابطہ کرتے ہوئے اسمگلنگ کی ناکام کوشش کرنے والے مسافر کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں