چیمپئنز ٹرافی عدم شرکت کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں کیاکھوکھر

ٹیم تشکیل نو کے عمل سے گزر رہی ہے، یہ ایونٹ میں جانے کا مناسب وقت نہیں، صدر فیڈریشن


Sports Desk March 15, 2016
ٹیم تشکیل نو کے عمل سے گزر رہی ہے، یہ ایونٹ میں جانے کا مناسب وقت نہیں، صدر فیڈریشن فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں کیا گیا۔

میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تفصیلی مشاورت کے بعد ہوا، قومی ہاکی ٹیم تشکیل نو کے عمل سے گزر رہی اور یہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا صحیح وقت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیلنٹ کی تلاش کیلیے ہم نے مختلف شہروں میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جس میں کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں، ان میں کئی کو بین الاقوامی تجربہ حاصل نہیں، انٹرنیشنل مقابلوں کی تیاری کیلیے انھیں وقت چاہیے۔ ایف آئی ایچ کے صدر لینڈرو نیگرے نے ایک انٹرویو میں پاکستان کے شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

صدر پی ایچ ایف نے کہاکہ ہم لینڈرو نیگرے کے شکرگزار ہیں جنھوں نے وائلڈ کارڈ کے ذریعے ہمیں چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی دعوت دی، ہم انھیں بھی اپنے فیصلے کی وجوہات بتائیں گے، صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ ہمارا ہدف 2018 ورلڈ کپ ہے اور اس کیلیے مضبوط ٹیم تیار کی جائے گی، ملکی مفاد میں ایسے ایونٹس پر پیسہ خرچ نہیں کرنا چاہتے جس میں ٹیم خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی10سے 17جون تک لندن میں ہوگی جس کیلیے ایف آئی ایچ نے پاکستان کو وائلڈ کارڈ کے ذریعے شرکت کی دعوت دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔