عمران خان پاک بھارت میچ دیکھنے 18مارچ کو بھارت جائیں گے

میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹپس بھی دیں گے، سارو گنگولی کی طرف سے ایوارڈ دیا جائے گا


Numainda Express March 15, 2016
میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹپس بھی دیں گے، سارو گنگولی کی طرف سے ایوارڈ دیا جائے گا فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ٹی20 ورلڈکپ میںپاکستان اور انڈیاکے درمیان میچ دیکھنے18مارچ کوبھارت جائیں گےجب کہ میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹپس بھی دیں گے۔

تحریک انصاف میڈیا سیکریٹریٹ کے مطابق عمران خان کو بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سابق کرکٹرساروگنگولی نے بھارت آنے کی دعوت دی ہے۔ عمران خان اٹھارہ مارچ کو لاہور سے بھارت کیلیے روانہ ہونگے جہاں پر وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی20 میچ سے قبل ڈریسنگ روم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹپس دیں گے اس کے ساتھ ہی گراوئنڈمیں بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سارو گنگولی کی جانب سے عمران خان کو ایوارڈپیش کیا جائے گا ۔

میچ کے دوران عمران خان مختلف ٹی وی چینل کیلیے کمنٹری بھی کریں گے، عمران خان20 مارچ اتوار کو وطن واپس آئیں گے ۔دریں اثناء عمران کان17مارچ کو گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔