سشما سوراج اورسرتاج عزیزکی رواں ہفتے نیپال میں ملاقات کا امکان

ملاقات میں دونوں ملکوں سیکریٹری خارجہ بھی شریک ہوں گے،بھارتی میڈیاکا دعویٰ


INP March 15, 2016
سارک کانفرنس کا 37واں سیشن 16سے 17مارچ کونیپال کے شہر پوخارہ میں ہوگا فوٹو: فائل

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشیرخارجہ سرتاج عزیزاوربھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی نیپال میں سارک کانفرنس کے موقع پرملاقات کا امکان ہے۔

ملاقات میں دونوں ملکوں سیکریٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری اور جے شنکربھی شریک ہوں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں کیے جانے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے جب دونوں ممالک کے وفود سارک کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں ۔

سارک کانفرنس کا 37واں سیشن 16سے 17مارچ کو نیپال کے شہر پوخارہ میں ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ ۔ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات پٹھان کوٹ حملے کے بعد تعطل کا شکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں