کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے

محمد حفیظ کے سب سے زیادہ اثاثے ہیں جن کی مالیت 16 کروڑ94 لاکھ 26 ہزار345 روپے ہے


این این آئی March 15, 2016
شاہد آفریدی کے اثاثوں کی مالیت 7 کروڑ 54 لاکھ 603 روپے دکھائی گئی ہے۔:فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑیوں نے 2014-15 کے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

ایف بی آر کے مطابق جن کھلاڑیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ان میں اسد شفیق ،انور علی، یا سر شاہ ،محمد بابر،یونس خان ،فواد عالم ،عماد وسیم اور مصباح الحق شامل ہیں۔ محمد حفیظ کے سب سے زیادہ اثاثے ہیں جن کی مالیت 16 کروڑ94 لاکھ 26 ہزار345 روپے ہے۔

دوسرے نمبر پر شعیب ملک کے اثاثوں کی مالیت 16 کروڑ 16 لاکھ 27 ہزار 743 روپے، 11 کروڑ45 لاکھ 94 ہزار 224 روپے کے ساتھ عمر اکمل تیسرے نمبر پر ہیں۔ شاہد آفریدی کے اثاثوں کی مالیت 7 کروڑ 54 لاکھ 603 روپے دکھائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں