نواز شریف کو سیاست سے نااہل قراردیا جائے نثار کھوڑو

اصغر خان کیس کے فیصلے نے ثابت کردیا نواز شریف غیرقانونی وزیراعظم تھے۔


Staff Reporter November 10, 2012
سپریم کورٹ کے فیصلے کو اور بھی مزید مضبوط ہونا چاہیے،میڈیا سے بات چیت فوٹو: آن لائن/فائل

ISLAMABAD: سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اصغر خان کیس کے فیصلے کے بعد ثابت ہو گیا ہے کہ 1997ء سے 1999ء تک نواز شریف غیر قانونی طور پر ملک کے وزیراعظم رہے۔

اس لیے نواز شریف کو سیاست سے نااہل قراردیا جائے، سندھ اسمبلی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اصغر خان کیس کے فیصلے کو ایک کمزور فیصلہ سمجھتا ہوں ، کیونکہ فیصلے میںآئی ایس آئی سے پیسے لینے والے سیاستدانوںکیخلاف کارروائی کا کوئی بھی ذکر نہیں کیا گیا ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے کو اور بھی مزید مضبوط ہونا چاہیے، تاکہ فیصلے کی روشنی میں آگے بڑھا جا سکے،انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سیاست میں ایجنسیوں کے کردار کو اچھا نہیں سمجھتیں ، ملکی مفاد میں فیصلہ کرنے کا اختیار صرف عوام اور عوامی نمائندوںکو ہے، انھوں نے کہا کہ جب عوام ملک بناسکتے ہیں تو ملک چلا بھی سکتے ہیں ، اس لیے پاکستان میں حکومت کرنے کا حق عوام کے ووٹوں سے جیتنے والوں کا ہی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ فنکشنل نے نصرت سحر عباسی کو سندھ اسمبلی میں حزبِ اختلاف کا لیڈر نامزد کیا ہے ، مگر مسلم لیگ فنکشنل کے وزرا کےاستعفے ابھی تک منظورنہیں ہوئے ہیں، اس لیے سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈرکو مقررکرنے کی بات قبل از وقت ہوگی ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ فنکشنل کے وزرا کے استعفے نظور ہونے کا نوٹیفکیشن میرے پاس آئے گا توان کے اراکین کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی نشستیں الاٹ کردی جائیںگی،انھوں نے کہا کہ ارباب غلام رحیم نے چار سال سے اپنے حلقے کے عوام کی نمائندگی نہیںکی ہے ، اس لیے اُن کی رکنیت معطل ہے وہ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر نہیں ہوسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں