پشاورمیں بارشوں کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

تبلیغی مرکز کے قریب مکان کی چھت گرنے سے بہن بھائی جب کہ ناصر باغ میں ماں بیٹی جاں بحق ہوئے


ویب ڈیسک March 15, 2016
ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات و واقعات میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

LONDON: خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مکانات کی چھتیں اور دیگر حادثات و واقعات رونما ہورہے ہیں صرف صوبائی دارالحکومت میں آج کے روز چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں بارش کے باعث تبلیغی مرکز کے قریب ایک خستہ حال مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بھو ہونے والے آپس میں بہن بھائی بتائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ناصر باغ میں بھی مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 7 روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات و واقعات میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں