اٹک جیل میں قید 3 مجرموں کی خودکشی کی کوشش

تینوں قیدیوں بلیڈ اور بلب کے شیشوں سے اپنی رگیں کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی، اسپتال حکام

پولیس نے تینوں قیدیوں کے خلاف اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ فوٹو: فائل

JERUSALEM:
ڈسٹرکٹ جیل میں قید 3 قیدیوں نے اپنے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر خودکشی کی کوشش کی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹک کی ڈسٹرکٹ جیل میں قید 3 خطرناک مجرموں نے جیل انتظامیہ سے کچھ مطالبات کئے تھے، جسے تسلیم نہیں کیا گیا، جس پر تینوں نے بلیڈ اور بلب کے شیشے سے اپنی رگیں کاٹ ڈالیں۔ تینوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

سپرینٹیڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے مراسلے پر ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی نے تینوں قیدیوں کے خلاف اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Load Next Story