قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی طبیعت بہتر ہوگئی

شاہد آفریدی کو ہلکے بخار کی شکایت ہے جس کی وجہ سے وہ پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہ لے سکے۔


ویب ڈیسک March 15, 2016
شاہد آفریدی کو ہلکے بخار کی شکایت ہے جس کی وجہ سے وہ پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہ لے سکے۔ فوٹو؛ فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کل اپنا پہلا میچ شاہد آفریدی کی قیادت میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کل بنگلادیش کے خلاف میچ سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی اور قومی ٹیم کی کپتانی شاہد آفریدی ہی کریں گے اس سے پہلے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ کپتان شاہد آفریدی کو ہلکے بخار کی شکایت ہے جس کی وجہ سے وہ پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہ لے سکے جب کہ قومی ٹیم بنگال ٹائیگرز سے ایشیا کپ میں شکست کا بدلہ لینے کے لئے بھرپور پریکٹس میں مصروف ہیں۔

قومی ٹیم کے قائد نے جلد صحت یاب ہونے کے لئے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی اور اب ان کی طبیعت بہتر ہے اور امید ہے کہ وہ کل ہونے والے میچ میں دکھائی دیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے جس گروپ میں قومی ٹیم شامل ہے اس میں بنگلادیش کے علاوہ، آسٹریلیا، بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں