پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمت میں 5 روپے 30 پیسے فی کلو کمی کا اعلان

سی این جی کی قیمت میں 5 روپے 30 پیسے فی کلو کمی گزشتہ 8 سال میں ریکارڈ کمی ہوگی،چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک March 15, 2016
سی این جی کی قیمت میں 5 روپے 30 پیسے فی کلو کمی گزشتہ 8 سال میں ریکارڈ کمی ہوگی،چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن. فوٹو:فائل

پنجاب بھر میں سی این جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 30 پیسے کمی کردی گئی جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان سی این جی کی قیمت میں کمی کے معاملات طے پاگئے جس کے بعد پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمت میں 5 روپے 30 پیسے فی کلو کمی کردی گئی۔

چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں 5 روپے 30 پیسے فی کلو کمی گزشتہ 8 سال میں ریکارڈ کمی ہوگی جب کہ سی این جی اب 41 روپے 90 پیسے میں دستیاب ہوگی جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ بیرون ملک سے درآمد کردہ ایل این جی پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو فراہم کی جارہی ہے جہاں اسے سی این جی میں منتقل کردیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں