دفعہ144نافذ کراچی اور خیرپور میں ڈبل سواری پرپابندی

وزیر اعلیٰ کی صوبے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر بڑے اسکینرزنصب کرنیکی ہدایت


Staff Reporter November 10, 2012
امام بارگاہوں ، مساجد ، ماتمی جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے،وزیراعلیٰ سندھ. فوٹو نیفر سیگل

امن و امان سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوا جس میں ہفتہ (آج) سے11محرم تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جبکہ حیدرآباد کی طرح کراچی اور خیرپور میں بھی موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی آج (ہفتہ ) سے نافذ کردی گئی ہے اس کے علاوہ صوبے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر بڑے اسکینرز اور ڈٹیکٹرز نصب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن چیف سیکریٹری سندھ ، راجا محمد عباس ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر ، آئی جی پولیس سندھ فیاض احمد لغاری ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود ، کمشنرکراچی ہاشم رضا زیدی، ایڈیشنل آئی جی (سی آئی ڈی)، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ، کمانڈرآئی ایس آئی ، کمانڈر ایم آئی ، جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی اور کراچی کے تمام ڈی آئی جیز نے شرکت کی۔

سید قائم علی شاہ نے پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو صوبے بھر میں امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلیے مؤثراور ٹھوس اقدامات کرنے ، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے نقل و حمل اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے سمیت انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید فعال کرنے کے احکامات دیے تاکہ معصوم لوگوں کے جان اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ محرم الحرام کیلیے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے تمام امام بارگاہوں ، مساجد ، مجالس ، ماتمی جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور ماتمی جلوسوں کے لیے برسوں سے منظور شدہ وہی اجازت نامے اور طریقہ کار برقرار رہے گا۔

جبکہ مجالس اورماتمی جلوسوں میں کسی قسم کی رد و بدل یا نئے اجازت نامے نہیں دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گذشتہ روز ناظم آباد میں رینجرز ہیڈ کواٹر پر ہونیوالے خودکش دھماکے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا، انھوں نے رینجرز کے 3 شہید اہلکاروں کے لواحقین کے لیے 20 ۔ 20 لاکھ روپے بطور معاوضہ اور ان متاثرہ خاندانوں کے لیے ایک ایک ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا ، صوبے بھر میں ہفتہ (آج) سے11محرم تک صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس رینجرز اور قانون ناٖفذ کرنے والے دیگر اداروں کو ملک کے بالائی حصوں میں سے آنے والے جرائم پیشہ افراد دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کیلیے مؤثرا سنیپ چیکنگ کے احکامات دیے ۔ انھوں نے ہدایت دی کہ پنجاب اور بلوچستان سے ملحقہ سندھ کے بارڈرز پر ٹریلروں ، ٹرکوں ، بسوں اور دیگر گاڑیوں کو بہتر طریقے سے چیک کرنے کے احکامات دیے ، اس سے قبل آئی جی پولیس سندھ ، ڈی جی رینجرز سندھ ، اے آئی جی پولیس کراچی ، دیگر افسران نے اجلاس میں مکمل بریفنگ دیتے ہوئے صوبہ بھر میں امن امان کی صورت حال اور حکومتی اقدامات و انتظامات پر مفصل روشنی ڈالی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |