آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کا دورہ آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب کے دوران اسلحہ وگولہ بارود کی ضروریات پوری کرنے پر پی او ایف کو سراہا۔


ویب ڈیسک March 15, 2016
آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب کے دوران اسلحہ وگولہ بارود کی ضروریات پوری کرنے پر پی او ایف کو سراہا - فوٹو: آئی ایس پی آر

MUMBAI: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان آرڈیننس فیٹری واہ کینٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران اسلحہ وگولہ بارود کی ضروریات پوری کرنے پر پی اوایف کوسراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کا دورہ کیا اور ہتھیاروں کی تیاری میں پیش رفت کا جائزہ لیا جب کہ اس موقع پر آرمی چیف کو چیئرمین پی او ایف لیفٹیننٹ جنرل عمرمحمود حیات نے اسلحہ سازی میں مستقبل کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی، آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب کے دوران اسلحہ وگولہ بارود کی ضروریات پوری کرنے پر پی او ایف کو سراہا۔

پاک فوج کے سربراہ نے پی او ایف واہ میں نئے اسلحہ پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پی او ایف مسلح افواج کے اسلحے کی ضروریات پوری کرنے والی واحد مقامی صنعت ہے جب کہ پی او ایف واہ اہداف سے بڑھ کر پیداوار دے رہی ہے۔ آرمی چیف نے ہتھیاروں میں جدت اور خود کفالت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلحہ میں خود مختاری کے لیے ٹیکنالوجی اپ گریڈ کی جائے اور بہترین معیار سے حاصل دیگر ممالک کی توجہ کا فائدہ اٹھائیں جب کہ اسلحے کی نئی مارکیٹیں تلاش کرکے زرمبادلہ میں اضافہ کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں