آئیڈیاز 2012 پاکستان نے خودکش بمباروں کی نشاندہی کرنیوالے آلات کی تیاری شروع کر دی
نیشنل ریڈیواینڈٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن دھماکاخیزموادکی کھوج لگانے کیلیے بھی خصوصی آلات کی تیاری میں مصروف ہے
دفاعی ضروریات پوری کرنے والے قومی ادارے ملکی سلامتی کو درپیش دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلیے خصوصی ہتھیاروں کی تیاری میں مصروف ہیں جن میں دورمار رائفلیں، وڈیو ٹرانسمیشن اور لیزرگائیڈڈ گنز، گرینیڈ لانچر، خودکش بمباروں اوردھماکاخیز مواد کی نشاندہی کرنے والے آلات شامل ہیں۔جدید کمیونی کیشن اور لیزرگایڈڈ سسٹم پر مشتمل خصوصی گن آئندہ سال قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خصوصی دستوںکوفراہم کردی جائیگی۔
پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے جدید ترین گن تیار کرلی ہے جسے POF EYEکا نام دیا گیاہے جدید کیمرے، وڈیوکمیونی کیشن، لیزر گائیڈڈ سسٹم سے لیس یہ گن دہشت گردوں کے خلاف کمانڈوایکشن کا موثر ترین ہتھیار ہے جس کی مدد سے دہشت گردوں کے سامنے آئے بغیر 70ڈگری کے زاویے سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے یہ گن ہدف کے بارے میں تمام معلومات وڈیو کی شکل میں 300میٹر کے فاصلے سے کمانڈسینٹر کو براہ راست ارسال کرتی ہے،اس گن میں مختلف قسم کے مشین پسٹل نصب کیے جاسکتے ہیں اور 14ایم ایم کا گرینیڈ لانچر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
جدید ترین گن بنانے والے ادارے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے ماہرین نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ پی اوایف آئی ریسرچ اینڈڈیولپمنٹ کے مراحل سے نکل کر ٹیسٹنگ کے آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اوراس وقت ایس ایس جی سی کمانڈوز مختلف مشقوں میں اس گن کی کارکردگی جانچ رہے ہیں،اس گن کے بارے میں رینجرزاور پولیس کے اعلیٰ افسران کوخصوصی بریفنگ دی جاچکی ہے اوران اداروں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اس جدید نوعیت کے سسٹم کو انتہائی موثر ہتھیار قرار دیتے ہوئے خریداری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیاہے اس گن میں برادراسلامی ممالک بھی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔
نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن بھی خودکش بمباروںاوردھماکا خیزآلات کی کھوج لگانے کے لیے خصوصی آلات کی تیاری میں مصروف ہے کمرشل منیجر عامر جاوید اور عابد نسیم نے ایکسپریس کو بتایاکہ ادارے نے فضاسے جاسوسی کرنے والا ایئراسکاٹ تیار کرلیاہے جو آئندہ سال مارچ میں فورسز کے حوالے کردیا جائے گا۔ایئراسکاٹ ایک کلومیٹر بلندی پر 30منٹ تک معلق رہ کر 180ڈگری زاویے تک زمین پر بم، دھماکا خیز مواد، خود کش بمبار اور دہشت گردوں کی کھوج کرسکتا ہے آئیڈیاز 2012میں ایئراسکاٹ پہلی مرتبہ نمائش کے رکھا گیا ہے۔