امریکا میں سانپوں کو مارنے کا فیسٹیول

یہ دنیا کا سب سے بڑا میلہ ہے جہاں خطرناک سانپوں کا مارا جاتا ہے تاکہ علاقے میں سانپوں کی آبادی کم کی جاسکے۔

یہ دنیا کا سب سے بڑا میلہ ہے جہاں خطرناک سانپوں کا مارا جاتا ہے تاکہ علاقے میں سانپوں کی آبادی کم کی جاسکے۔ فوٹو؛ فائل

امریکا میں سی واٹر کے رہنے والے گزشتہ 59 برس سے مارچ کے دوسرے ہفتے میں سانپوں کو مارنے کا ایک فیسٹیول مناتے ہیں جسے 'کُرکُرے سانپوں' کو مارنے کا سب سے بڑا میلہ کہا جاتا ہے۔

امریکا میں منائے جانے والے اس دلچسپ فیسٹیول میں 4 روز تک روزانہ ہزاروں سانپوں کے سر کاٹے جاتے ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے ایک ہجوم جمع ہوجاتا ہے جب کہ اس کا مقصد انسانوں اور مویشیوں کو نقصان پہنچانے والے ریٹل اسنیک کی آبادی کو قابو میں رکھنا ہے۔




فیسٹیول سانپ پکڑنے والوں کو کیش انعامات دئیے جاتے ہیں اور سانپوں کی کھال سے کئی اہم اشیا تیار کرنے کے لیے انہیں مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے۔ اس طرح یہ ہزاروں اور لاکھوں ڈالر کا ایک کاروبار بھی ہے تاہم جنگلی حیات کے ماہرین نے اس پر شدید تنقید کی ہے اور اس عمل کو روکنے کی درخواست کی ہے۔

Load Next Story