اصغرخان کیس میںایف آئی اے کی تحقیقات پر ن لیگ تذبذب کا شکار ہوگئی ذرائع

مرکزی قائدین کے ساتھ مشاورت کی غرض سے آئندہ دو روزکے اندر اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔


Numainda Express November 10, 2012
مرکزی قائدین کے ساتھ مشاورت کی غرض سے آئندہ دو روزکے اندر اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت اصغرخان کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعدایف آئی اے سے تحقیقات کرانے کے معاملہ پر عدالت میں نظرثانی کی اپیل دائرکرنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائدین میں اس بارے میں واضح اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے حتمی فیصلہ کرنے کیلیے مرکزی قائدین کے ساتھ مشاورت کی غرض سے آئندہ دو روزکے اندر اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں