بھارت کی مشہور جیولری کمپنی نے ایشوریا کی جگہ سونم کا انتخاب کرلیا

سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے گزشتہ 3 سالوں سے مشہور جیولری برانڈ کے لیے ماڈلنگ کررہی تھیں۔


ویب ڈیسک March 15, 2016
ایشوریا رائے کی جیولری کی مشہوری کے لیے خدمات پر بے حد مشکور ہیں، جیولری برانڈ ، فوٹو؛ فائل

بھارت کی مشہور جیولری برانڈ نے ماڈلنگ کے لیے سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے کی جگہ سونم کپور کو منتخب کرلیا۔

سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن گزشتہ 3 سالوں سے ایک مشہور جیولری برانڈ کے لیے ماڈلنگ کررہی تھیں تاہم اب جیولری برانڈ نے ان کی جگہ پر مشہور اداکارہ سونم کپور کو ماڈلنگ کے لیے منتخب کرلیا ہے۔ جیولری برانڈ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایشوریا رائے پچھلے 3 سالوں سے ان کی پروڈکٹ کی مشہوری کے لیے کام کررہی ہیں جس کے لیے وہ ان کے بے حد مشکور ہیں لیکن اب سونم کپور کو خوش آمدید کہتے ہیں کیونکہ وہ ایک اسٹائل آئیکون ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اداکارہ مستقبل میں جیولری کی مشہوری میں اہم کردار اداکریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں