تمام عارضی ملازمین کی مستقلی کی تجویز پر غور

پراجیکٹس پر تعینات کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی میں مشکلات ہیں،ذرائع


Irshad Ansari November 10, 2012
کمیٹی کا اجلاس طلب ،2009کے احکامات پر عملدر آمد کا جائزہ بھی لیاجائیگا . فوٹو : فائل

وفاقی حکومت کی طرف سے وزارتوں،ڈویژنوں ،ماتحت اداروں اور نیم خود مختاراداروں میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر تعینات ملازمین کو مستقل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میںکابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ریگولرائزیشن آف کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کا اجلاس جمعرات 15 نومبر کو دوپہر 2بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر مذہی امور خورشید شاہ کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ ایک تجویز یہ بھی زیر غور ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں جو کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ملازمین تعینات ہوئے ہیں انہیں بھی مستقل کردیا جائے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ حکومتی سطح پر ہوگا ۔ کمیٹی کے اجلاس میں 30 ستمبر 2009 تک ایک سال کی مدت پوری کرنے والے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات پرعملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کچھ محکموں کے پراجیکٹس پر تعینات کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی میں مشکلات ہیں کیونکہ ان ملازمین کی تعیناتی پراجیکٹ کے لیے ہوئی ہے تاہم یہ ملازمین کئی سال سے کنٹریکٹ پر تعینات ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ 15 نومبر کو اجلاس میں اسٹیٹسٹکس ڈویژن کے پراجیکٹس پرتعینات ملازمین کے حوالے سے تمام قانونی پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں