یمن میں اتحادی افواج کی فضائی کارروائی میں41 افراد ہلاک 75 زخمی

سعووی اتحادی طیاروں نے بازار میں 3 فضائی حملے کیے، یمنی حکام


ویب ڈیسک March 15, 2016
سعووی اتحادی طیاروں نے بازار میں 3 فضائی حملے کیے، یمنی حکام، فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: یمن کے شہر حاجا میں سعودی اتحادی افواج کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک جب کہ 75 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر حاجا کے بازار میں سعودی اتحادی افواج کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک جب کہ 75 زخمی ہوگئے، حملے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یمنی حکام کے مطابق سعووی اتحادی طیاروں نے بازار میں 3 فضائی حملے کیے جن میں ہلاک ہونے والے میں زیادہ تر افراد عام شہری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں