سونے کی تولہ قیمت400روپے کی کمی سے49ہزار50 روپے ہوگئی

فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 اور343 روپے کی کمی واقع ہوئی


Business Reporter March 16, 2016
فی تولہ چاندی کی قیمت660 اور دس گرام 565.71 روپے پر برقرار رہی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کی کمی سے 49 ہزار50 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر کی کمی سے1234 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 اور343 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ جس سے تولہ قیمت 49 ہزار 50 اور دس گرام42ہزار 42 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت660 اور دس گرام 565.71 روپے پر برقرار رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں