حصص مارکیٹ میں پھر مندی سے115 پوائنٹس کی کمی
کاروباری حجم پیر سے 55 فیصد زائد رہا اور 20 کروڑ 41 لاکھ حصص کے سودے ہوئے
خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اورایک آٹو کمپنی کے توقعات سے کم مالیاتی نتائج کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے اثرات غالب رہے جس سے سرمایہ کاروں کے29 ارب74 کروڑروپے ڈوب گئے۔
ماہرین کے مطابق ایم سی بی بینک کی این آئی بی بینک کی خریداری میں دلچسپی کی اطلاعات سے حبیب بینک اور این آئی بی بینک کے حصص میں خریداری بڑھنے کے باعث ایک موقع پر 30.32 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن تیل کی عالمی قیمتیں گھٹنے کی خبر پر آئل اسٹاکس کی فروخت بڑھنے سے 153.17پوائنٹس کی کمی مندی بھی ہوئی لیکن سیمنٹ، اینگروفوڈز اور فارما سیکٹر میں محدود خریداری کے سبب شدت کم ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس115.54 پوائنٹس گھٹ کر 32623.02 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس100.57 پوائنٹس کمی سے 19129.39، کے ایم آئی30 انڈیکس191.82 پوائنٹس گھٹ کر57094.68 اور کے ایم آئی آل شیئرانڈیکس7.88 پوائنٹس کمی سے15414.83 ہوگیا، کاروباری حجم پیر سے 55 فیصد زائد رہا،20 کروڑ 41 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار330 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں116 کے بھاؤ میں اضافہ، 189 کے دام کم اور25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔