دھونی اور کوہلی پاکستان آئے تو ٹریفک جام ہو جائے گا وسیم اکرم

1999 میں جب ہم نے بھارت کو ایک ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کیا تو تماشائیوں نے کھڑے ہوکر ہمیں داد دی تھی، سابق کپتان

1999 میں جب ہم نے بھارت کو ایک ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کیا تو تماشائیوں نے کھڑے ہوکر ہمیں داد دی تھی، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

سابق اسپیڈ اسٹار وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی یا ویرات کوہلی پاکستان کا دورہ کریں تو انھیں دیکھنے کیلیے بھی لمبی قطاریں لگ جائیں گی اور ٹریفک جام ہوجائے گا۔


انھوں نے یہ بات شاہد آفریدی کے بھارت میں زیادہ محبت ملنے کے بیان پر ہونے والی تنقید کے جواب میں کہی۔ وسیم اکرم نے کہا کہ خود مجھے بھارت میں کافی محبت ملتی ہے، چنئی میں 1999 میں جب ہم نے بھارت کو ایک ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کیا تو تماشائیوں نے کھڑے ہوکر ہمیں داد دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی پاکستان آ گئے تو انھیں دیکھنے اور ملنے کے لئے ٹریفک جام ہو جائے گا۔
Load Next Story