پیپلزپارٹی میں فارورڈبلاک کی خبروں سے کھلبلیقیادت پریشان

 جمیل الزماں،نادرمگسی،تیمورتالپورودیگرکی جانب سے فارورڈبلاک کاامکان


وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس،ناراض ارکان کومنانے پر غور، فریال تالپورکی بجارانی سے ملاقات فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوششوں پر پیپلز پارٹی کی قیادت پریشان ہو گئی ہے۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ناراض اراکین کومنانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی کے ناراض اراکین مخدوم جمیل الزماں، مخدوم رفیق الزماں، نادر مگسی، تیمور تالپور،بہادر ڈاہری، فیاض بھٹ کی جانب سے فارورڈ بلاک بنائے جانے کی اطلاعات نے پارٹی قیادت کوپریشان کر دیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے فاروڈ بلاک کی کوششوں پر اہم وزراکااجلاس کیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی اہم ترین رہنما فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کا کہناہے کہ مخدوم جمیل الزماں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

اجلاس میں مخدوم جمیل الزماں کو روکنے اور ناراض اراکین کو منانے کی حکمت عملی تیار کی گئی۔ذرائع کا کہناہے کہ گزشتہ شب صوبائی وزیر اور سینئررہنمامیرہزارخان بجارانی سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات بھی ناراض ارکان کومنانے کی حکمت عملی کا حصہ تھی۔پیپلز پارٹی کے ناراض رہنمااورصوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی نے منگل کوفریال تالپور سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

واضح رہے کہ ایک دن قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے میر ہزار خان بجارانی کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی تھی۔ میر ہزار خان کافی عرصے سے اپنی پارٹی سے ناراض ہیں،ابتدا میں ان کی ناراضی ان سے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کا محکمہ واپس لے کر محکمہ تعلیم کا قلمدان دینے پر ہوئی،انھیں ضلع کشمور،کندھ کوٹ کے بلدیاتی اداروں میں مناسب نمائندگی نہ ملنے کی بھی شکایت تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ اورفریال تالپور کی ملاقات کے بعدامکان ہے کہ انھیں ضلع کشموروکندھ کوٹ کے بلدیاتی اداروں میں چیئرمین اوروائس چیئرمین کی نامزدگی میں اعتماد میں لیا جائے گا،اور سندھ کابینہ میں ان کی توقع کے مطابق کوئی قلمدان دیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |