نیو یارک تاحال بجلی سے محروم پٹرول کی راشن بندی

گیس اسٹیشنوں پرگاڑیوں کی طویل قطاریں،25فیصد اسٹیشنز کھول دیے، میئر


INP November 10, 2012
برف باری نے اسٹیسٹن آئی لینڈکو لپیٹ میں لے رکھا ہے، سردی کی شدت بڑھ گئی فوٹو فائل

امریکا میںسمندری طوفان (سینڈی) کے بعد پٹرول کی قلت بدستور برقرارہے،نیو یارک والوں کو اب فیول کوٹے پر ملے گا،نمبر پلیٹوں کے حساب سے گاڑی کی ٹنکی بھروانے کے دن مقررکردیے گئے۔

سینڈی طوفان کوگذرے 10روز ہوگئے لیکن نیویارک میں بجلی کی فراہمی مکمل طورپربحال نہیں ہوئی جبکہ پٹرول کی بھی شدید قلت برقرارہے۔گیس اسٹیشنوں پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہیں۔ نیویارک کے میئر بلوم برگ نے صورتحال سے نمٹنے کیلیے فیول کوٹہ سسٹم نافذ کردیا ہے، اب شہریوں کو گاڑیوں کی نمبرپلیٹ کے آخری طاق اور جفت ہند سے کے مطابق صرف مقررہ دن میںپٹرول کی ٹنکی بھروانے کی اجازت ہوگی ۔

ایمرجنسی سروسز کی گاڑیاں ،بسیں، ٹیکسیاں اوردیگرپبلک ٹرانسپورٹ فیول کوٹہ سسٹم سے مستثنیٰ قراردی گئی ہیں، برفباری نے سینڈی سے متاثرہ اسٹیسٹن آئی لینڈکے علاقے کو لپیٹ میں لے رکھا ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے ، نیویارک اور نیوجرسی کے لاکھوں صارفین تاحال بجلی کی بحالی کے منتظر ہیں، ، نیویارک کے میئر کاکہنا ہے کہ پٹرول کی فراہمی ممکن بنانے کیلیے کوششیں کی جارہی ہیں شہرکے 25فیصد اسٹیشنز کھول دیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں