پاکستان کی اطلاع پر بھارتی فورسز کی کارروائی 3 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نے ایک ہفتہ قبل بھارت کو اطلاع دی تھی کہ 10 دہشت گرد گجرات میں داخل ہوگئے ہیں،بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک March 16, 2016
پاکستان نے ایک ہفتہ قبل بھارت کو اطلاع دی تھی کہ 10 دہشت گرد گجرات میں داخل ہوگئے ہیں،بھارتی میڈیا- فوٹو: ہندوستان ٹائمز/فائل

پاکستان نے بھارت کو دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچالیا اور وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی اطلاع پر بھارت نے 10 میں سے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی بھارتی ریاست گجرات میں داخلے کی معلومات کے تبادلے پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 10 میں سے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے بھارتی حکومت نے نیشنل سیکیورٹی گارڈز کو آپریشن کے لئے بھیجا تھا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کیں کیونکہ ایک خیال ہے اس سے دہشت گردوں کی تلاش میں جاری آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستان سے ملنے والی اس انٹیلی جنس ٹپ کے بعد کہ 10 سے 15 دہشت گرد بھارتی ریاست گجرات میں داخل ہوگئے ہیں کے بعد نیشنل سیکیورٹی گارڈز کے کمانڈوز گجرات روانہ کئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔