شیوسینا بھارتی مسلمان رہنمااسد الدین اویسی کیخلاف میدان میں آگئی

اویسی کو بھارت میں رہنے کاکوئی حق نہیں، انھیں پاکستان چلے جانا چاہیے، رہنماشیوسیناکی بڑھک


INP March 16, 2016
مودی سرکارکی جماعت بی جے پی نے بھی اسد الدین اویسی کی تقریرکیخلاف تحقیقات شروع کر دی فوٹو: رائٹرز/فائل

NEW DELHI: بھارتی انتہا پسند شیو سینا بھارتی مسلمان رہنما اسد الدین اویسی کے خلاف میدان میں آ گئی، شیو سیناکے رہنما کا کہنا ہے کہ اسد الدین اویسی کو بھارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں انھیں پاکستان چلے جانا چاہیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرکے وزیرماحولیات شیوسینا کے رہنما رام داس قدم نے بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے سے انکارپراسد الدین اویسی کوپاکستان جانے کا مشورہ دیا۔ مسلمانوں اور پاکستان مخالفت کے لیے مشہورانتہا پسند شیوسینا کے رکن رام داس نے اویسی کی تقریر کی انکوائری کا بھی مطالبہ کیا۔ دوسری طرف اقلیتوں پر مظالم کے لیے مشہورمودی سرکار کی جماعت بی جے پی نے اسد الدین اویسی کی تقریر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اسد الدین اویسی نے بیان دیا تھا کہ اگران کی گردن کاٹ دی جائے توبھی وہ بھارت ماتا کی جے نہیں بولیں گے۔ ان کاکہنا تھاکہ بھارت کے آئین میں کہیں نہیں لکھاکہ بھارت ماتا کی جے کہاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں